بھارتی اداکارو سیاستدان کمال ہاسن کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو کارکنوں نے مار مار شدید زخمی کردیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان اور اداکار کمل ہاسن تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے بعد چنئی جانے کے لیے جیسے ہی گاڑی کے پاس پہنچے کہ اسی دوران ایک نوجوان تیزی سے بھاگتا ہوا آیا اور ان کی گاڑی کا دروازی کھولنے کی کوشش کی –
جس پر کمل ہاسن کے ارد گرد کھڑے پارٹی ورکرز نے نوجوان کو دبوچ لیا اور بری طرح پیٹ ڈالا جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
کمل ہاسن کی جماعت کے سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اداکار پر حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں گاڑی کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باعث نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے نوجوان اداکار کا مداح ہے اس کا مقصد حملہ کرنا نہیں تھا۔