کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی میں مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ جاری، سیاسی رہنما احسان اللہ خاکسار بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
باغی ٹی وی: کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں احسان اللہ خاکسار بی اے پی میں شامل ہوئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور خالد مگسی نےانھیں مفلر پہنایااحسان اللہ خاکسار کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک ہوئے۔
https://x.com/KahudaBabar/status/1734980958938616133?s=20
اس موقع پر خالد مگسی نے کہا کہ 5 سال کے دوران عوام کے مسائل حل کرنےکی کوشش کی، وفاق میں ہماری تعداد کم ہے، موقف مضبوط ہو تو فرق پڑتا ہے جبکہ پارٹی رہنما منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت بلوچستان کےعوام کی بات کرتی ہے، بی اے پی نے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا،کہدہ بابر نے بھی کہا کہ بی اے پی 5 سال صوبے کےعوام کے لئےلڑی، ہم سب ساتھ مل کر عوام کو حقوق دلائیں گے، پارٹی بلوچستان کی خواتین کی آواز اٹھائےگی۔
عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، بلوچستان کےسابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق صوبائی وزیر سکندر عمرانی سمیت کئی بلوچ رہنما پییلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل …
بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سابق وزیر سکندر عمرانی اور سید نظام الدین پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اس کے علاوہ سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو اور دیگر رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔