سیاسی تنازع کے حل کیلئے سیاستدان باکسر بن گئے
برازیلیا: برازیل کے 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات کی بجائے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کوقائم رکھنے یا ختم کرنے کا تنازع حل کرنے کے لئے بوربا کے مئیراوران کے حریف سابق کونسلرباکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔
عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے،تفریح کرنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی
Prefeito leva briga política para luta de MMA e apanha de ex-vereador
Políticos do AM subiram no ringue na madrugada deste domingo (12/12). O prefeito de Borba, Simão Peixoto, apanhou, mas foi apontado vencedor
Leia: https://t.co/o3aVNtPCuc pic.twitter.com/VsgCbn6pdm
— Metrópoles (@Metropoles) December 13, 2021
ماناؤس سے 90 میل جنوب میں واقع ایک قصبے بوربا کے میئر Simão Peixoto کوستمبرمیں ایک سابق کونسلر Erineu da Silva نےعوامی طورپرواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔ پیکسوٹو نے ایک آن لائن ویڈیو شائع کرتے ہوئے اس چیلنج کو قبول کیا جس میں اس نے اپنی مٹھی سے اپنی ہتھیلی کو مار کر اپنے مخالف کو مارنے کی تیاری کا اشارہ کیا۔
"میں اسٹریٹ فائٹر نہیں ہوں، میں بوربا کی میونسپلٹی کا میئر ہوں،” سیاستدان نے نومبر کے شروع میں اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کہا اگر وہ واقعی لڑنا چاہتا ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں میں ہمیشہ سے فاتح رہا ہوں۔”
بھارت میں مذہبی اقلیتیں خوف ودہشت کے عالم میں:بقااوراحیا بھی خطرےمیں:رپورٹ جاری
تاہم مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہونے والی فائٹ کو 100ڈالر کا ٹکٹ خرید کرسیکڑوں افراد نے دیکھا باکسنگ کے مقابلے میں 39سال کے مئیر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان کوہرا دیا-