سینٹ جوزف سکول سسٹم نے طلبا کی تمام فیس معاف کر کے مثال قائم کردی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اس وقت جہاں کرونا نے عوام کو بری طرح‌متاثر کر رکھا ہے. وہاں کاروبار نہ ہونے کے باوجودان کے اخراجات بھی الگ سے مسئلہ ہیں. روز گار بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لیے اپنے بچوں کے سکولوں‌ کی فیس دینا بھی مشکل ہے. اس سلسلے میں‌ پاکستان کے سکولوں نے تعلیم نہ ہونے کے باوجود بھی فیسوں کا تقاضا جاری کیے رکھا ہے . مسلم ممالک میں‌ پرائیویٹ سکولوں نے فیس لینا اسی طرح جاری رکھی ہے جیسے وہ عام دنوں میں‌ لیا کرتے تھے.
لیکن یہاں‌کچھ ادارے وہ بھی ہیں‌ جنہوں نے ان حالات میں‌ غریب والدین کا خیال رکھے ہوئے ان کا احساس کیا ہے ، سکول فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے . سینٹ‌جوزف سکول بھی ہے جس نے ایک سرکولر جاری کیا ہے جس میں‌کہا گیا ہے کہ جب تک کرونا کی وجہ سے سکول بند رہیں‌ گے طلبا کی فیس معاف رہے گی . . اور دوسری طرف مسلمان ممالک میں ایسے ہیں سکول بھی ہیں‌جو بھاریی فیس وصول کر رہے ہیں . ان حالات میں سب سکول مالکان کو بے روز گار والدین کا خیال رکھنا چاہیے

Shares: