گلگت اسکردوروڈلینڈ سلائڈنگ کی وجہ سےبند: مسافروں کوپریشانی کاسامنا:فوج کےجوان مددکوپہنچ گئے

اسکردو:گلگت اسکردوشاہراہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سےبند:مسافروں کوپریشانی کاسامنا،اطلاعات کے مطابق گلگت اسکردو روڈ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف سے آنی والی ٹریفک معطل ہے

 

ذرائع کے مطابق چاماچوکے مقام پرتقریبا سو میٹرسڑک بھاری لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھروں اورمٹی سے اٹی پڑی ہے اورسڑک بھی متاثرہوئی ہے

ادھر ایف ڈبلیو او کے انجینیئرزبھاری مشنری لے کراس سڑک کوصاف کرنے اورقابل سفربنانے کےلیے وہاں پہنچ گئے ہیں اوروہاں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس لینڈ سلائڈنگ میں پھنسے لوگوں کوایف ڈبلیو او کی طرف سے کھانا پہنچایا جارہاہے اوراس کے ساتھ ساتھ فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں متاثرہ افراد کا علاج معالجہ بھی جاری ہے

ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے ماہرین بڑی محنت سے اس سڑک کو صاف کررہے ہیں ساتھ ہی ایف ڈبلیو او کے اہلکارسول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ سڑک کوصاف کرنے اورسفر کے قابل بنانے میں بہت وقت لگے گا

Comments are closed.