سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس، احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

sukkur Motorway

حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کردیا ہے جبکہ ایم سکس موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے میگا کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس صرف مٹیاری سیکشن میں کرپشن پر دائر کیا گیا۔

چیئرمین نیب کی منظوری سے ڈی جی نیب کراچی نے ریفرنس احتساب عدالت حیدرآباد میں دائر کیا۔ ریفرنس میں مٹیاری ۔ نوشہرو فیروز سیکشن کے منصوبے میں 5 ارب 80 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، لینڈ ایکویزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسران سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 12 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ 5 مفرور اور 2 ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان سابق ڈی سی مٹیاری، لینڈ ایکویزیشن افسر عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزم عاشق کلیری اور اخلاق شاہ نے ایک ارب 30 کروڑ 10 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.