سری لنکن پریمیئر لیگ کو آغاز سے پہلے ہی بدنامی کا داغ لگ گیا
باغی ٹی وی :سری لنکا پریمیئر لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .یوں یہ لگی میچ فکسنگ الزامات کےسائے تلے آگئی ہے،ایونٹ میں کئی پاکستانی بھی شریک ہیں جبکہ آئی سی سی الزامات کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے لیگ کو کڑے حصار میں رکھ لیا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل جمعرات سے شروع ہونے والی سری لنکا پریمیر لیگ کوداغدار کرنے کی مبینہ کوشش کی تحقیقات شروع کرچکی ہے ۔اس سلسل میں لیگ کی حیثیت متاثر ہوئے ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سابق قومی کرکٹر نے لنکا پریمیر لیگ کے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اسے پیشکش کی ہےجس پر آئی سی سی انسداد بدعنوانی یونٹ نے دیکھنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی انکشاف ہوا کہ جس سابق قومی کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ انداز اختیار کیا ہے وہ فی الحال بیرون ملک ہے ،اس کرکٹر پرماضی میں آئی سی سی نے میچ فکسنگ الزامات عائد کیے تھےلیکن بعد میں انھیں کلیئر کردیا گیا تھا۔دو دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا روانہ ہوئے تھے ،جہاں شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
آئی سی سی نے رد عمل میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سری لنکا بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی اس پر تبصرہ سے انکار کردیاہے۔یوں اس نوزائدہ لیگ پر آغاز میں مشکلات کے بادل چھانے لگے ہیں جس سے سری لنکا پریمیئر لیگ کے وقار پر زد لگی ہے.