لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں

0
43

سماجی دوری کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور ہر طرح کے اجتماع اور اکٹھ پر پابندی ہے اس وجہ سے پرائیویٹ بس سروسز بھی بند ہے تاکہ سماجی دوری اور فرد کی فرد کے ساتھ ملاقات کم سے کم ہو سکے .ان ‌حالات میں ہماری قوم کا بھی اللہ ہی حافط ہے جنہوں نے نہ صرف اس سماجی دوری کے احکام کو بالا طاق رکھا بلکہ اس طرح کا خلط ملط ہوئے اور جم گھٹا پیدا کیا کہ لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھری کر رکھ دیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ایک بس میں سواریوں کو کھچا کھچ بھرا جارہا ہے جب بس کے اندر گنجائش ختم ہو گئی تب سواریوں کو سامان رکھنے والے کیبن میں جانوروں کی طرح ڈھونسا جارہا ہے ، اس پر نہ تو حکام نے کچھ کہا اور نہ کسی ذمہ دارنے ایکشن لیا. ایسا کرتے وقت ان کو اپنا اور قوم کا کچھ خیال نہیں آیا ہے .


واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

Leave a reply