دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن ،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا-
باغی ٹی وی : ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کر رہی ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے جگہ جگہ عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں-
ہر کوئی جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتا ہے ، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی جہاں ملک بھر میں جوش و خروش سے تیاریاں جاری ہیں وہیں اوورسیز پاکستانی بھی پاکستان کا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے
دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن ۔۔ سمندر کی تہہ میں اوورسیز پاکستانی خاور اقبال نے پاکستانی پرچم لہرا دیا ۔۔ سمندر کی موجوں کو چیر کر خاور اقبال تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ خاور اقبال نے یہ پاکستانی پرچم… pic.twitter.com/3EsDYsVdiP
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 13, 2023
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی پرچم سمندر کی تہہ میں لہرانے کیلئے خاور اقبال نے تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ حاصل کی جس کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے، خاور اقبال نے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا کی۔ خاور اقبال نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باد دی اور پاکستان اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا-