مسلسل بے بسی کی کیفیت میں رہا ہوں ویویک اوبرائے

مجھے اگر کبھی کامیابی بھی ملی تو وہ بہت مشکلوں سے ملی.
0
41
vivek oberoey

بالی وڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب انڈسٹری میں آیا تو ایک نامور باپ کا بیٹا ضرور تھا لیکن میرے لئے کام حاصل کرنا کسی بھی امتحان سے کم نہ تھا، مجھے کام ملنے میں بہت ساری مشکلات کا سامنا رہا. انہوں نے کہا کہ مجھے اگر کبھی کامیابی بھی ملی تو وہ بہت مشکلوں سے ملی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے انڈسٹری میں کام ملنا ہی بند ہو گیا میں نے بہت کوشش کی لیکن مجھے کام نہ ملا.

میں بہت زیادہ فرسٹریشن میں رہنے لگا مایوسی نے دل و دماغ کو گھیر رکھا تھا،” میں دیکھتا تھا کہ انڈسٹری میرے بغیر بھی تو چل ہی رہی ہے، ہر کوئی کام کررہا ہے مجھے ہی بس کام نہیں مل رہا”. یہ ایسی بے بسی تھی کہ جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری . لیکن مجھے افسوس ہے کہ میرے چلتے ہوئے کیرئیر پر بریک لگی. لیکن ٹھیک ہے یہی زندگی ہے.یاد رہے کہ ویویک اوبرائے کی سلمان خان کے ساتھ ایشوریا رائے کی وجہ سے لڑائی نے ان کے کیرئیر کو ختم کر دیا.

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

Leave a reply