مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

حافظ آباد: رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی...

پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری...

سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلیے پولیس متحرک

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چنیوٹ میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی ، چنیوٹ پولیس,ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 200 سے زائد موٹرسائیکلوں, گاڑیوں کے چالان کیے گئے,2 لاکھ 40ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ، مختلف دوکانوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دوکانیں سِیل کردی گئیں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے 23 مقدمات درج کر لئے، ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا,کورونا سے بچاؤ کیلئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں, ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں,

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز سے میٹنگ کی ، ڈی پی او نے شہداء کی فیملیز سے خیریت, مسائل دریافت کیےاور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ، آپ کا دکھ سکھ ہمارا دکھ سکھ ہے, آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ مجھے بتا سکتے ہیں, شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں, انکی فیملیز کے ہم وارث ہیں,