سی پی او راولپنڈی نے سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے کے حکم نامہ میں تبدیلی کر دی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں عام سائلین پرموبائل فون لےجانےکی پابندی اٹھالی گئی ہے، اس سلسلہ میں پولیس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، نئے حکم نامہ کے مطابق پولیس افسران اوراہلکاروں کےاسمارٹ فون استعمال کرنےپرپابندی برقراررہےگی، پولیس اسٹیشن میں افسران میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کیمرہ فون رکھ سکیں گے،

واضح‌ رہے کہ قبل ازیں پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے، پولیس حکام کی طرف سے سائلین، میڈیا، پولیس ملازمین کے تھانوں میں‌ موبائل فون لیجانے کی پابندی کی بات کی گئی تھی تاہم اب سی پی او راولپنڈی کے حکم نامہ میں تبدیلی کی بات کی گئی ہے،

Shares: