کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہوراورگوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے
۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور کے17 اورگوجرانوالہ کے مزید 3علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا. لاہور میں 230-Aسے233Aکنال ویو سوسائٹی،گلی نمبر PGECHS2سوسائٹی،23D-1سیکٹر Fعسکری 10،گیلانی سٹریٹ،نادرا آباد،گلی نمبر66سیکٹر Eفیز 1ڈی ایچ اے،گلی نمبر71/2سیکٹر Jفیز 1ڈی ایچ اے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
مین سروس لین غازی روڈ سیکٹرSفیز 2ڈی ایچ اے،گلی نمبر35سیکٹرZفیز3،مین سروس لین،خیابان اقبال،گلی نمبر18سیکٹرX،گلی نمبر14فیز5ڈی ایچ اے،مین سروس روڈ بلاک Bسوئی گیس سوسائٹی کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا، لنک2،ایونیو13بلاک Sفیز7ڈی ایچ اے،گلی نمبر 1نین سکھ،مکان نمبر13Bسے16Bجی او آر2مکان نمبر679سے685کریم بلاک،مکان نمبر700سے703کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں اولخ گلی نزد گرلز کالج نوینوالہ وزیر آباد،خواجہ پیلس ماڈل ٹاؤن اور اللہ والہ بازار مدینہ کالونی کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔
علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گیتمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے، ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔
۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی، سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہےمتاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے،