سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

گجرات:سموگ،کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم نے باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعےیہ پیغام دیا ہے ،

لاہور اور گردونواح کے اضلاع میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال،کورونا کی نئی خطرناک قسم جسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے اس کاخوف،کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر بڑی تعداد میں علم کے پیاسوں نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کے نام باغی ٹی وی کے ذریعے ایک پیغام ارسال کیا ہے

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف قسم کی جابز کے لیے ایک اشتہارچند دن پہلے دیا گیا تھا ، جس کی کل 15 دسمبر آخری تاریخ ہے ، اس حوالے سے سائلین نے شفیق القلب وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی ڈاکٹرشبرعتیق سے درخواست کی ہے کچھ مذکورہ مسائل کی وجہ سے وہ 15 دسمبر تک ڈاکومنٹس نہیں پہنچا سکتے ،لٰہذا مہربانی کرکے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردیں

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445862″ /]

بعض ہونہارامیدواروں نے تو یہ بھی درخواست کردی کہ اگراس میں دس دن کی توسیع کی جائے اور آخری تاریخ 25 دسمبر تک مقرر کی جائے تو وہ کبھی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ احسان فراموش نہیں کریں گے

یاد رہے کہ گجرات یونیورسٹی میں ایڈمسٹریشن شعبہ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے ، جس پرمذکورہ مسائل کے پیش آنے پرکئی اہل علم امیدواروں نے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے

اب یہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اہل ذوق اہل علم اورقابل امیدواروں کو موقع دے کر ایک اچھی مثآل بنتے ہیں یا پھراسی تاریخ پرہی اکتفا کرتے ہیں ،

Comments are closed.