سموگ کا سبب بننے والے بھٹوں کو سیل کردیا گیا

فیصل آباد(عثمان صادق)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دو بھٹوں کو سیل اور مالکان کو حوالہ پولیس کرادیا جبکہ ایک انڈسٹریل یونٹ کے بوائلر کو دھواں چھوڑنے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں سیل کرایا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہر بھر کا ہنگامی دورہ کیا اور بھٹوں و انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے فضائی آلودگی کا باعث بننے پر ایکشن لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کا موجب بننے والے بھٹوں،انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو نہ صرف جرمانے بلکہ مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں لہذا ماحول کو آلودہ کرنے والے اپنے معاملات درست کرلیں بصورت دیگر انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.