سموگ کے اثرات ممکنہ طور پر سخت ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ممکنہ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں،

سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے متعلق ورلڈ بینک نے کیا دی رائے؟ اہم خبر

بیجنگ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چین کے صوبہ ہیبی میں حکام نے ”سموگ ”الرٹ جاری کردیا، حکام نے بدھ کو بتایا کہ سموگ کے اثرات ممکنہ طور پر سخت ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں فولاد کے کارخانے بھی بند کئے جاسکتے ہیں، یکم نومبر سے ”اورنج سموگ ” الرٹ ہوگا، چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہیبی صوبہ رواں سال سموگ کے لحاظ سے 10شہروں میں5 ویں نمبر پر ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ہیبی کے حکام نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لئے اہداف کو پورا نہ کرنے پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاہم کمبل انڈسٹری کو بند نہیں کیا جائے گا، صوبہ ہیبی کے شہر تانگ شن میں آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، ”اورنج ”سموگ الرٹ سسٹم کے 3 درجات میں دوسرے درجے پر ہے،

مقامی ماحولیاتی بیورو نے بتایا کہ نمی کا زیادہ تناسب، جنوبی ہوائوں سمیت موسم کی خراب صورتحال اورنج سموگ کے پھیلائو کا سبب بنیں گے، انہوں نے کہا کہ جو کارخانے آلودگی کم کرنے کے قواعد پر عمل پیرا ہیں، انہیں الرٹ کے دوران پیداوار کو بند کرنے یا کم کرنے کے لئے نہیں کہا جائے گا تاہم دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے لئے رضاکارانہ کارروائی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،

Shares: