وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

0
56
breaking

گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندر میں دو مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے برآمد غیر ملکی سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے اسپئیر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق برآمد سامان میں غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار

یاد رہے کہ دو دن قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے 26 کلو سے زائد منشیات پکڑ کر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے پکڑی گئی ہے، جبکہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرکے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔

گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.688 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جبکہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی، مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھا اس سے دوران تلاشی 26.5 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

Leave a reply