لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی متفقہ قرار داد منظور

0
52

لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے تقریب سےخطاب میں کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک میں فوری میثاق معیشت پر دستخط کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل ڈالر کی وجہ سے بہت بڑھ گئے ہیں، اس وقت سرمایہ کاری میں بہت کم ہو چکی ہے، ایل سیز نہیں کھل رہیں، ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں، صنعتیں خام مال نہ ہونےکی وجہ سےبند ہو رہی ہیں۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
وزارت خزانہ کی جانب سے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
صدرلاہورچیمبر نے مطالبہ کیا کہ جماعتیں میثاق معیشت پردستخط نہیں کرینگی تو ہم آئندہ الیکشنز میں بائیکاٹ کریں گے۔ بعدازاں تقریب میں ’پہلے معیشت پھر الیکشن‘ کی قراردادمتفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔ دیگر تمام چیمبرز اور فیڈریشن نے بھی قرار داد کی حمایت کی۔ تاجروں نے کہا کہ ان کو الیکشن کی پڑی ہے، ہمیں روٹی کی پڑی ہے، فیصل آباد میں آدھی انڈسٹری بند ہوگئی ہے. پشاور میں فوم یونٹ سے 900 ملازمین نکال دیے گئے، الیکشن نہیں ملک کی معیشت بچائيں۔

Leave a reply