پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اورباصلاحیت اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ثناء جاوید سوسل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں اور زیادہ تر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے لئے موقع کی مناسبت سے بھی معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔
تاہم اپنی اداکاری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر بھی کامیا بی اپنے نام کر لی ہے ثناء جاوید کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 5ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد ثناء جاوید بھی اُن نامور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔
ثناء جاوید انسٹاگرام اکاؤنٹ سکرین شاٹس
اس سے ڈرامہ سیریل ثبات میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 55 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے اس وقت انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین فالوورز ہیں، دوسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے 7 ملین فالوورز ہیں سجل علی اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان 6.6 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ اداکارہ منال خان 6.1 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں-