وادی نیلم میں بر فباری، برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ، بلوچستان میں 15 ہلاکتیں ،کئی مکانات تباہ

0
39

مظفرآباد:وادی نیلم میں بر فب،اری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ، کئی مکانات تباہ ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔کئی افراد ابھی تک تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں‌

بلوچستان میں شدید برف باری، 15 افراد ہلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے،پاک فوج کے جوان…

مظفرآباد سے مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھرڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جب کہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبےہوئے ہیں۔

افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

بھارتی اپوزیش اقلیت مخالف قانون پرمتحد:متنازع شہریت ترمیمی قانون کیخلاف قرارداد…

یاد رہےکہ بلوچستان میں برف باری اورسخت سردی کی وجہ سے 15 سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،جہاں پاک فوج کے جوان متحرک ہیں اورپھنسے ہوئے لوگوں کونکال رہےہیں ، ادھروادی نیلم سے بھی اطلاعات ہیں کہ تودے تلے دبے ہوئے افراد کی زندگیوں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جاسکتا

Leave a reply