جنوبی وزیرستان میں شدید برف باری ، نظام زندگی مفلوج

0
115

جنوبی وزیرستان :ملک کے دیگر بالائی علاقوں کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی برفباری شروع ہے۔ لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ برف باری کی وجہ سے خوردونوش کی چیزوں کا حصول بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق تحصیل شکئی،برمل، خمرنگ ،نازی نارائی،اعظم ورسک،مکین،لدھا اور پریغال پر کے پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اڑلی ہیں اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل برمل کے علاقہ خمرانگ،نازی نارائی اور تحصیل سراروغہ اور لدھا کے بعض مقامات پر برفباری کی وجہ راستے بند ہوگئیں ہیں جس سے عوامی حلقوں نے مذکورہ علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

جنوبی وزیرستان۔۔شمالی و جنوبی وزیرستان کے بدر شکئی شوال پر اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے،جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ کے مختلف مضافات میں بارش شروع جنوبی۔وزیرستان۔وانا کے مضافاتی علاقوں اعظم ورسک،شاہ عالم ، رغزئی،اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں برف باری شروع گئی ہے اوربرفباری سے امدورفت کے راستے مسدود ھو گئے ھیں۔

Leave a reply