سیلاب متاثرین کیلئے ابتک 4 کروڑ ڈالر امداد مل چکی ہے، این ڈی ایم اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے اب تک ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کے مساوی امداد آچکی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس قیصر شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی۔این ڈی ایم اے حکام نے بتایا سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ نے 16 کروڑ ڈالر کی فلیش اپیل کی تھی، اس میں سے 15 کروڑ ڈالر کے وعدے ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا سیلاب میں اب تک 1508 انسانی اموات، 12 ہزار 758 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔جاں بحق افراد میں 528 بچے، 297 خواتین اور 656 مرد شامل ہیں، سیلاب کے نتیجے میں 9 لاکھ 8 ہزار 137 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری طرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں انکشاف ہواہے کہ بحرین سے سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی ایک ملین ڈالر کی رقم این ڈی ایم اے نے لینے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ہم اس رقم کواستعمال نہیں کرسکتے ہیں جس کے بعدرقم آرمی ریلیف فنڈ میں جمع کرادی گئی۔
حکومت نے سیلاب کی وجہ سے عالمی اداروں کوقرض موخرکرنے کی درخواست نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔سینیٹر منظور کاکڑ نے این ڈی ایم اے پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر این ڈی ایم اے فنڈز بھی نہیں لے سکتی تو اس کو بندکردیں ۔
جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت ہو۔ اجلاس میں سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر منظور کاکڑ،سینیٹر عطاء الرحمن، سیکرٹری اکنامک افیئرز کاظم نیاز ودیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ حکام نے کمیٹی کو وزارت کے کام سے متعلق بریفنگ دی۔
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا