وکلاء کے اغوا کا معاملہ ، پنجاب بار کونسل نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کی کال دے دی

0
39

وکلاء کے اغوا کا معاملہ ، پنجاب بار کونسل نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کی کال دے دی

باغی ٹی وی : وکلاء کے اغوا اور قتل ہونے کی وارداتوں میں اضافہ کے معاملے پر پنجاب بار کونسل نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کی کال دی ہے .

وکلاء ہڑتال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہزاروں مقدمات کی بھی سماعت متاثر ہوگی

چئیرمن ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی اور وائس چیئرمین نے ہڑتال کی کال دی

پنجاب بار کونسل نے وکلاء کی ناقص سیکورٹی اقدامات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے .چئیرمن ایگزیکٹو پنجاب بار جنوبی پنجاب سمیت کئی اضلاع میں رواں ماہ وکلاء اغوا اور قتل ہوئے .

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں رواں ماہ وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔

پولیس وکلاء کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔وکلاء کے اغواء اور قتل کی وارداتوں کے خلاف اج بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ،،،

وائس چئیرمن پنجاب بار نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پرمذمتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وکلاء کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے
وکلاء کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔

ساتھی وکیلوں کے اغوا پر احتجاج ، وکلا نے مال روڈ بند کردیا

Leave a reply