صوبائی وزیر کھیل کی انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آمد، مالی امداد کا چیک دیا

باغی ٹی وی :صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی انٹرنیشنل ریسلر دین محمد کے گھر آئے .انہوں نے ایشئن گیمز 1954ء میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے پر ریسلر دین محمد کو خراج تحسین پیش کیا.صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے دین محمد کو سپورٹس بورڈ کی جانب سے مالی امداد کا چیک دیا۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنیو الے ہیروز ہمارا سرمایہ ہیں، دین محمد قومی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پنے ہیروز کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، دین محمد کی تصویر سپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم پر آویزاں کررہے ہیں،
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ دین محمد نے جو شمع جلائی وہ آج بھی روشن ہے،
دین محمد جیسے لیجنڈ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،قومی ہیروز کی پزیرائی کے لئے خصوصی پالیسی مرتب کررہے ہیں،نٹرنیشنل ریسلر دین محمد نے کہا کہہ عزت افزائی پر پنجاب حکومت اور وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا شکرگزارہوں، پاکستان ہمارا ملک ہے جس کے لئے جان بھی حاضر ہے،

Shares: