صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال عارف والاپہنج گئیں۔
انہوں نے مختلف وارڈزکادورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹراورمختلف وارڈزمیں مریضوں کی عیادت کی اورڈاکٹرزکے رویے بارے دریافت کیا۔مریضوں نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کی خاطراورطبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے اچانک دوروں کاسلسلہ جاری رہے گا۔تمام ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائیگا۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کوسہولت نہ دینے والے ایم ایس صاحبان کوفوراہٹادیاجائیگا۔دونوں سیکرٹریزبھی مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکرکے مریضوں کیلئے آسانی پیداکی جائے گی۔

Shares: