تیرہ سالہ بچے کی موت پر صوبائی وزیر صحت نے حیران کن ایکشن لے لیا
میئوہسپتال کی لفٹ کی زد میں آکرتیرہ سالہ بچے کی موت پر صوبائی وزیر صحت نے سخت ایکشن لے لیا
باغی ٹی وی رپورٹ : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مئیوہسپتال کی لفٹ کی زد میں آکرتیرہ سالہ بچے کی ہلاکت کاسخت نوٹس لے لیا۔ غفلت سامنے آنے پرفوری متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی.صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغامیئوہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔
سی ای اومیئوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے کہا ہے کہ بچہ اچانک لفٹ کے دروازے کابٹن چلانے کی وجہ سے پھنسا۔ واقعہ کے بعدبچے کو فوری طورپرقریبی سی سی یومیں شفٹ کرنے کے باوجودبچایانہ جاسکا۔ واقعہ کے تمام پہلووں کی تحقیقات کیلئے چاررکنی ممبران کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سی ای او۔
کمیٹی ممبران کوفوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دےدیاگیاہے۔