صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری کا مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ، صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری کا مظفرگڑھ کا دورہ، ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا، شہریوں کی شکایات بھی سنیں،تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے صوبائی محکموں کی انسپکشن/کارکردگی چیکنگ کیلئے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ، دفتر ایس ڈی پی او سٹی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈی پی او دفتر میں قائم سٹیزنز کمپلینٹ ریڈریسل سنٹر کا وزٹ کیا

جہاں ڈی پی او نے شکایات کے حل کیلئے قائم کیئے گئے میکنزم پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے ڈی پی او دفتر میں موجود شہریوں کی شکایات بھی براہ راست سماعت کیں اور متعلقہ افسران کو ان کے جلد از جلد میرٹ پر حل کیلئے ہدایات جاری کیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں کی کارکردگی براہ راست چیک کی جائیگی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں شہریوں کو دفاتر سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Comments are closed.