صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اے این پی کے جنرل سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی بازیابی سمیت جرائم کے سدباب کے حوالے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نعیم خان بازہی ،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ، سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔اسد خان کے بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔و
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے۔
امن و امان کی بحالی میں عوام کا تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ نے اسد خان کی جلد از جلد بازیابی کے لیے احکامات دے۔ جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگاکر سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کڈنیپنگ‘‘ جیسے جرم کا خاتمہ کرنے کے واضح حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے اغوا کاروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں