صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچ گئے
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کی مقامی اسپتال آمد۔
صوبائی وزراء سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر فوری اسپتال پہنچے ۔صوبائی وزراء نے عثمان کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
صوبائی وزراء نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عثمان کاکڑ بہترین ساتھی تھے، جن کے ساتھ ملکر ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔
عثمان کاکڑ بلوچستان کی عوام کی آواز تھے ۔ دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہماری اعلیٰ قیادت سمیت ہر کارکن آپکے ساتھ ہے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔