صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی نے بطور وزیر انکو الاٹ شدہ گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
باخبر ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو ایم پی اے ہاسٹل میں فلیٹ الاٹ کرنے کی درخواست کر دی،اسپیکر نے انکو A6 نمبر کا فلیٹ الاٹ کردیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکان بلوچستان اسمبلی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرسرداریارمحمد رند بھی اسلام آباد میں موجود ہیں سرداریارمحمد رند کی قیادت میں صوبائی ارکان کا وفد اسد عمرسے ملاقات کرے گا،ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق تحفظات اورعہدے سے ہٹانے پربات ہوگی،پی ٹی آئی بلوچستان قیادت کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اب ناقابل قبول ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے پارلیمانی لیڈر سرداریار محمدرندکی سربراہی میں 6 ارکان نے ملاقات کی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے شکوہ کیا کہ جام کمال بلوچستان میں تحریک انصاف کو خراب کررہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم کوبتایا گیا کہ بلوچستان میں متفقہ وزیراعلیٰ ہونا ضروری اوراس پرکسی کوکوئی اختلاف نہیں ہے ،کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق جام کمال کی جگہ اسپیکر قدوس بزنجو کو دوبارہ وزیر اعلی بنانے کی تجویز دی گئی ہے