اداکارہ حرامانی جو اکثر فلمسٹار میرا کی طرح کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر انکی شامت آجاتی ہے ، متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ حرا نے کچھ کہا اور بعد میں ان کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کلاس لگائی گئی. حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے بہت کچھ سیکھاہے ، اب میں سوچ سمجھ کر بولتی ہوں پہلے جو دل میں آتا تھا بول دیتی تھی ، لیکن اب ایسا نہیں ہے.
”سوشل میڈیا پر اتنی ٹرولنگ ہوتی ہے کہ جب تک آپ تکیے میںمنہ چجھپا کر روئیں نہ لوگ پیچھا نہیں چھوڑتے، ” انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میں نے کبھی سوچ سمجھ کر نہیں بولا جو کہ بہت ہی غلط ہے. مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، حرامانی نے کہا کہ آرٹسٹوں کو کیوں عقل کل سمجھا جاتا ہے بھئی ان سے بھی تو غلطی ہوسکتی ہے، لیکن ان کی ایسی ٹرولنگ کی جاتی ہے سوشل میڈیا پر کہ وہ پریشان ہو کر رہ جاتا ہے،یاد رہے کہ حرا اداکار مانی کی اہلیہ ہیں اور انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ان کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.