سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پہلے لوگ نوکریوں اور اب دو وقت کی روٹی نہ ملنے کے کے باعث پریشان ہیں، نواز شریف گرفتار نہیں، ملکی ترقی گرفتار ہے، موجودہ حکومت نے عام عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہ دیا، تبدیلی کے نعرے نے عوام کو مایوس کیا، موجودہ کمزور حکومت کے ہونے باعث مودی نے کشمیر ہڑپ کرلیاابھی وقت ہے ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں ،یہ نہ ہو کہ کوئی حکومت لینے کو راضی نہ ہو،مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں مریم نواز بھی شامل ہونگی، 1 سال کا دیا گیا ٹائم پورا ہوگیا۔الوداع الوداع،نیازی الوداع، اب حکومت جانے والی ہے، جان چلی جائے مگر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اطہار سابق وزیرِداخلہ احسن اقبال، سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، سینٹر پرویز رشید نے حلقہ این اے 91 سرگودھا 46 اڈہ میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی کی جانب سے ”فری نواز شریف شوشل میڈیاورکرز“ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق وفاقی وزیر داخلہ و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز پاکستان احسن اقبال نے کہا کہ سازش کے ذریعے نواز شریف اور دیگر رہنماﺅں کو گرفتار کرکے مسلم لیگ نواز کوتوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر ان عناصر کو مایوسی ہوئی، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا دنیا میں کہیں بھی زندگی بسر کرسکتا تھا مگر انہوں نے جیل کو ترجیح دی، نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ نظرئیے کے باعث یہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ 1999میں جب مارشل لگایا گیا اور جمہوری حکومت پر شب خون مار اگیا اس وقت ہم خطے میں سب سے آگے تھے اور اب ہم بنگلادیش، سری لنکا۔ بھارت سے پیچھے رہ گئے ہیں، نفرت، انتہاپسندی، مہنگائی ختم کرکے حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال کے خواب کوپوراکریں گے، سینٹرپرویز رشید نے کہا کہ جیتے ہوﺅں کو ہرا دیا اور ہارے ہوﺅں کو جتوایا گیا، نالائق اعظم نے سال کے 365 دن میں ہرروز جھوٹ بولا، تمام ادارے ان کے زیر سایہ ہیں مگر اب تک نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز شریف، مفتاح اسماعیل، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نواز جیل سے آزادی کی بجائے ووٹ کو چوری کرنے کے خلاف آواز بلند کررہی ہے، عام انتخابات میں لوگوں نے شیر پر مہر لگائی،مگرشازشوں نے ملکی ترقی کی بجائے مایوسی، مہنگائی اور بیروزگاری کی صورت میں دیا گیا،سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف بہادر، غیرت مند، نہ جھکنے والا، شیر نشان دہشتگردی کے خاتمے کا نشان، ملک میں سی پیک شیر کا نشان ہے، مسلم لیگ نواز نے اپنے دورے حکومت میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، اسکول بنوائے ،مگر موجودہ حکومت ملک میں بے روز گاری ،مہنگائی کا سونامی لے کر آئی سرگودھا سمیت پنجاب کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں، پاکستان کی 22کروڈ عوام مایوس ہو چکی ہے پہلے لوگ نوکریوں کے لئے آتے تھے اب وہ بھوک کے باعث پریشان ہے اس موقعہ پر اسیران جیل کو رہا کرنے اور ووٹ کو عزت دینے کے نعرے بھی لگوائے، اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سکرٹری رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، رکن صوبائی اسمبلی مناظر علی رانجھا، ڈاکٹر لیاقت علی خان ایم پی اے،رانامنور غوث ایم پی اے، سابق اراکین پنجاب اسمبلی عبد الرزاق ڈھلوں، رضوان گل، کامل شمیل گجر، سابق میئر سرگودھا ملک اسلم نوید، سابق یوسی چیئرمین شیخ ندیم خاور، انچارج شوشل میڈیا سرگودھا ڈویژن میاں محمد سبحان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔
س
سوشل میڈیا کنونشن این اے 91 سرگودہا میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا
Shares: