اداکار محسن عباس حیدر جو کہ سوشل میڈیا پر ایک عرصہ تنقید کا نشانہ بنے رہے، لیکن انہوں نے کوئی ایسا بیان نہیں‌دیا کہ جس سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم میں مزید تیزی آجائے. محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ دوسرے بھی اس سے دور رہیں. انہوں نے کہا کہ اس سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ و برباد کر دی ہیں. سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے ہر کوئی اپنی شخصیت کا پرفیکٹ پہلو دکھاتا ہے دوسروں کو متاثر کرتا ہے، جبکہ ایسا حقیقت میں ہوتا

نہیں‌جیسا دکھایا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی گھر اس سوشل میڈیا کی آگ کی وجہ سے بربار ہو گئے ہیں جل گئے ہیں لیکن لوگ باز نہیں آرہے. آج کل سوشل میڈیا پر مذاق میں چلنے والی مہم کسی کی زندگی تباہ کر دیتی ہے اس چیز کا احساس کیا ہی نہیں جاتا.انسان اچھائی اور برائی کا مجموعہ ہے کسی کی کوئی عادت اچھی ہے تو کسی کی کوئی ، کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے لہذا سوشل میڈیا پر جعلی بن کر بیٹھے رہنے کی بجائے اپنی سوچ کو مثبت کاموں میں خرچ کریں اور زندگی بنائیں.

Shares: