بھارت میں مہاراشٹر پولیس نے الرٹ‌ جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد پاکستان مبینہ طور پر ہندوستانیوں کے فرضی اکاؤنٹ بنا کر افواہیں پھیلا رہا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر پولیس کے اعلیٰ حکام نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعہ انڈیا کے خلاف سازش کر رہا ہے، مہاراشٹر پولیس کے سائبرسیل کے آئی جی برجیش سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی شہریوں کے نام پر مبینہ طور پر فیک اکاؤنٹ بنائے جارہے ہیں اور غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں،

برجیش کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ جو تصاویر اور ویڈیوز ان فرضی اکاؤنٹس سے پوسٹ کی گئیں وہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بھی پوسٹ کی جارہی ہیں، بھارتی پولیس حکام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی میسج اہلکاروں کے پاس آئے تو اسے آگے فارورڈ نہ کیا جائے،

واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی انڈیا پاکستان کے خلاف اسی طرح زہر اگلتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں‌ جانے دیتا،

Shares: