سوشل میڈیا پرججز،حساس اداروں کیخلاف مہم چلانے والا گرفتار

0
65
social media

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،سوشل میڈیا پر من گھڑت اور دھمکی آمیز مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملزم عبدالوحید سوشل میڈیا پر من گھڑت، ہتک اور توہین آمیز مواد شئیر کرنے میں ملوث ہے،ملزم نے حساس اداروں کے حوالے سے جعلی اور من گھڑت مواد اپلوڈ کیا۔ملزم فیس بک پر ججوں، حساس اداروں اور حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے توہین آمیز مواد اپلوڈ کرتا تھا،ملزم عبدالوحید کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے زیر استعمال فیس بک اکاونٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں ،انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں قیصر عباس، محمد عرفان اور اشتہاری رفیق مسیح شامل ہیں،ملزم عرفان نے 14 سے زائد متاثرین سے بیرون ملک کے نام پر پیسے بٹورے،ملزم نے بیرون ملک دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 95 لاکھ روپے ہتھیائے،اشتہاری ملزم رفیق مسیح شہریوں سے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا،ملزم سال 2023 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا،چھاپے کے دوران ملزم سے 6 پاسپورٹس، ویزا ایگریمنٹس برآمد کی گئیں،برآمد کئے گئے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ ملزم قیصر عباس نے شہری کو عمان بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے ،ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے،ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی اسرائیلی مظالم اور کشمیری شہداء پر خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مقبولیت میں کمی: فر حان ورک کا دعویٰ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Leave a reply