سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان بے انتہا مشابہت کے چرچے جاری ہیں۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے حمزہ علی عباسی کی بیوی اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن کے ساتھ نیمل خاور بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں-
فضا حاور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے تاہم ان تصاویر اور ویڈیوز میں ساری توجہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر نے اپنی جانب کھینچ لی ہے. جن میں وہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور تقریباً تمام لوگوں نے فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دیا ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کترینہ کیف سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر فضیلہ عباسی اور کترینہ کیف میں مشابہت کی بات کی جارہی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فضیلہ کی کئی تصاویر پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پیشے سے جلد اوربالوں کی اسپیشلسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔