دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر دورفی وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون محمد رضوان سے سیلفی کی درخواست کررہی ہیں تاہم وکٹ کیپر نے پہلے منع کیا بعدازاں اسرار پر انہوں نے کافی دور سے فوٹو کھنچوائی، جس پر مداح نے اسے دورفی کا نام دیا۔

اگر کوئی بھارتی پاکستانی کھلاڑی کیلئےایسا کرتا تو بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا…

خاتون مداح نے شکوہ کرتے ہوئے محمد رضوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دکھایا اور اسے سیلفی کے بجائے دورفی قرار دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے محمد رضوان سے سیلفی کی خواہش کی تو پہلے پہل انہوں نے’ تھوڑی دیر بعد تھوڑی دیر بعد‘ کہہ کر ٹال دیا، بعد ازاں آئے بھی تو دور کھڑے رہے۔

خاتون کے مطابق رضوان کا کہنا تھا کہ میں اکیلے خواتین کے ساتھ تصویر نہیں لیتا لہٰذا وہ تصویر میں کافی دور کھڑے رہے‘ یہی نہیں رضوان نے دور سے بھی تصویر لینے کے لیے ٹیم میٹس اور دیگر مداحوں کو بھی بلانا چاہا لیکن پھر دور سے ہی تصویر لی-

بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

خاتون مداح کا کہنا تھا کہ رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، تصویر میں بھی وہ گھبرائے ہوئے تھے تصویر لیتے ہی کہا کہ ہوگیا ہوگیا اور چلے گئے، جبکہ میں نے کسی دوست کے لیے آٹوگراف مانگا تو آٹو گراف دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لڑکا ہونا چاہیے۔

ویڈیو میں شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی محمد رضوان کو خواتین سے کئی فٹ دور کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ، جس پر ایک دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوںکہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں دوسری جانب محمد رضوان وہاں کھڑے مرد مداحوں سے سیلفی بنوائی اور گلے بھی ملے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا مناسب نہیں سمجھتے، وہ کہتے ہیں کہ ان کا رتبہ اتنا نہیں کہ وہ خواتین کی برابری کرسکیں۔

پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان…

Shares: