مزید دیکھیں

مقبول

سوشل میڈیا پر سلمان خان کے فالوورز3 کروڑ سے زائد ہوگئے

معروف بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے

باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کےسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے مداحوں سے شکریہ ایک ویڈیو کے ذریعے کیا
https://www.instagram.com/p/B9JukoWlJ7Y/?igshid=1hb1qsap5iknn
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 3 کروڑ سے زائد فالوورز پر اپنے مداحوں کا اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کررہے ہیں

بھارتی سُپر اسٹار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اوئی ماں 3 کروڑ فالوورز اس کے لیے آپ سب کا شکریہ

جبکہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہوئے تھے

واضح رہے کہ سلمان خان کی کی نئی آنے والی فلم رادھے ہے جو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی