سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا

0
37
imran_khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا-

باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، انکار پر ان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیئے گئے اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی ، جو کہ نوشہرہ میں ڈپو آئل میں آگ لگنے کی تھی –

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے، پرانی تصویریں بھی لگائیں ، تاہم صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا البتہ کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈیلیٹ کی جانے والی ٹویٹ کے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اور ٹکٹ ہولڈر جماعت سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے-

Leave a reply