پاکستانی اداکارہ میرا جو کافی عرصے سے چھوٹی اور بڑی سکرین سے غائب ہیں . انہیں آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا. میرا اکثر یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کے خلاف مسلسل سازش ہورہی ہے تاکہ ان کو کام نہ مل سکے. میرا کہتی ہیں کہ مجھے شوبز سے آئوٹ کرنے میں بہت ساری ہیروئینز کا نام ہے وہ ہیروئنز کون ہے اس بارے میں میرا نے آج تک بات نہیں کی. ھال ہی میں میرا کا ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اسٹارز کو اٹھا کر فلموں میں لایا جا رہا ہے بھلا ان کو فلموں میں کام کرنے کا کیا اندازہ ہو سکتاہے اور کیسے وہ بڑی سکرین کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کر سکتے ہیں. اسی طرح سے ڈراموں میں آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو فلموں میں کاسٹ کیا جا رہا ہے یہ چھوٹی سکرین کے لوگ ہیں ان کی فلموں کے لئے تربیت ہی نہیں ہے یہ کیا
کام کریں گے. انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سینما گھروں سے مایوس لوٹ رہے ہیں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ ڈرامہ لگتی ہیں. فلم بنانے والوں کو کیوں سمجھ نہیں آرہی کہ بڑی اور چھوٹی سکرین میں فرق ہے وہ اس فرق کو سمجھیں اور ان کو کام دیں جو بڑی سکرین کے کام کو جانتے ہیں ورنہ تو فلمیں چاہے جتنی بھی بنتی رہیں فلمی صنعت کی بحالی میں مددگار نہیں ہو سکیں گی.








