ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

0
45

ملتان:ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔ٹوئٹر صارفین نے ملتان اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ کے روئیے کو شرمناک اور قومی ہیرو کی توہین قرار دے دیا۔

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

رپورٹ کے مطابق اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جلدی آؤٹ ہوئے جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے برہمی کا اظہار کیا۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 157 رنز درکار ہیں جبکہ ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔

سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

بابر اعظم نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 75 رنز بنائے تھے لیکن وہ دوسری اننگ میں اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے اور صرف 1 رن پر اولی روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کپتان بابراعظم کے پویلین واپس جاتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ نے اُن پر zimbabar کی آوازیں کسنا شروع کردیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابراعظم کے میدان سے نکلنے کے دوران شائقین کو نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ یہ آواز بھی آتی ہے کہ ”گھنٹے کا کنگ“ ہے۔

امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر شائقین کرکٹ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس جذبات کے اظہار کا غیر مہذب طریقہ قرار دیا، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ بابراعظم کی تعریف کرتی ہے اور وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کے خلاف اس طرح کے نعرے اور وہ بھی ہوم کراؤڈ کی طرف سے انتہائی نامناسب رویہ ہے، جو قومیں اپنے ہیروز کا احترام نہیں کرتیں وہاں ہیروز پیدا نہیں ہوتے۔

Leave a reply