قصور
آزادی اظہار رائے کے دعویدار بے نقاب ،مقبوضہ کشمیر کی شہید کمانڈر برہان وانی کی برسی پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بلاک فیسبک بھی ہندو نواز نکلا
تفصیلات کے مطابق کل 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کی برسی تھی جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر برہان کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ردعمل پر فیسبک،ٹویٹر،انسٹاگرام انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کے اکاؤنٹ بلاک کر دیئے
صارفین کو فیس بک اور دیگر سوشل سائیٹس سے نوٹیفکیشن موصول ہوئے کہ آپ ہماری پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس پر آپ کو بلاک کیا جا رہا ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ برہان وانی پر شیئرنگ کرنے سے فیس بک انتظامیہ کو کیا مسئلہ ہے حالانکہ برہانی وانی تو تحریک آزادی کشمیر کا سپاہی ہے اور اس کی جنگ صرف ہندوستان کے خلاف تھی نا کہ پوری دنیا کے
سوشل سائیٹس کی طرف سے ناروا رویہ پر صارفین نے گورنمنٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ غلط رویہ پر گورنمنٹ فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کرے

سوشل میڈیا بھی ہندو نواز نکلا
Shares: