معروف ماڈل و اداکارہ نعمل خاور جو کہ شادی کے بعد شوبز سے دور ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اچھا کام ملا تو ضرور کروں گی. اچھے اور معیاری سکرپٹس ہمیشہ میری ترجیح رہے ہیں جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کروں گی. پاکستان میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے بس اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے. بہت سارے ٹیلنٹڈ لوگوں کا ٹیلنٹ چھپا رہتا ہے ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ انسان وہی ہے کہ جو سچ بولے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسکو تسلیم کرے اسی میں بڑا پن ہوتا ہے. نعمل خاور نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جو کہ اچھا رجحان نہیں ہے. اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ ایک

دوسرے کا ساتھ دیں اور آگے بڑھیں. یاد رہے کہ نعمل خاور کا شمار بہترین ماڈلز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ورنہ میں کام بھی کیا. ان کی شادی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ ہوئی ہے ان کا ایک بیٹا ابراہیم ہے نعمل ان کی پرورش میں جُتی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز سے دور ہیں. حمزہ علی عباسی کا کہنا ہےکہ نعمل ابھی مصروف ہیں جیسے ہی ان کی مصروفیات میں کمی آئی یقینا وہ کام کریں گی.

Shares: