سوڈان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،80 افراد جاں بحق متعدد زخمی،ہزاروں گھرتباہ،6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

0
46

سوڈان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں نیشنل سول ڈیفنس کونسل نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 80 جبکہ زخمیوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے –

ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 17 ہزار 80 تک پہنچ گئی اور 23 ہزار 850 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے،سڑکوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے-

دوسری طرف سوڈانی حکومت نے 6 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز سوڈان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس سال کے موسم کی بارشیں زیادہ ہوں گی اچانک سیلاب زیادہ تر ریاستوں پر حملہ کر سکتا ہے، جس کے لیے خاص طور پر نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

سوڈانی وزیر برائے سماجی ترقی احمد آدم بخیت نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سےمتاثرہ علاقے کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جا سکتا ہے انتباہ کی حالت جاری ہے اور ہمیں مزید بارش کی توقع ہے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 43,000 گھروں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں طوفان، بارشوں، سیلاب اور حادثات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے سوڈان کی کئی ریاستوں میں بارشوں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدری اور دلی تعزیت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، اور سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

علاوہ ازیں ایک اور بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ کے شہروں غازی عنتاپ اور ماردین میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات پر جمہوریہ ترکی کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ان حادثات میں درجنوں افرا ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا تھا-

دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا تھا ہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

شام کی مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Leave a reply