سوڈان میں 30سال سے نافذاسلامی قانون ختم،وزیراعظم نے دستخط کردئیے

0
33

افریقی ملک میں 30سال سے نافذاسلامی قانون ختم،وزیراعظم نے دستخط کردئیے

باغی ٹی وی :سوڈان میں 30 سال سے نافذ اسلامی قانون کو ختم کردیا گیا ہے اور مذہب کو سیاست و قانون سے علیحدہ کرنے کی بات پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کی حکومت نے شمالی افریقہ میں 30 سال کے اسلامی قانون کو ختم کرتے ہوئے مذہب کو ملکی سیاست و قانون سے الگ کرنے کی بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک اور پیپلزلبریشن موومنٹ کے لیڈر عبدالعزیز ال ہیلو نے معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں۔معاہدے کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے جمہوری ملک بننے کے لئے
جہاں سبھی شہریوں کے حقوق شامل ہیں، یہاں آئین کو مذہب اور ریاست کی علیحدگی کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ (نارتھ ریبل گروپ) نے حکومت کے ساتھ کسی بھی ایسے معاہدے پردستخط کرنے سے منع کردیا تھا، جو سیکولر اقدار کی نفی کرتا ہے

Leave a reply