عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں انقلا ب کی کوشش ناکام بنا دی گئی.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی کی۔
عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے جمعرات کے روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگی
دوسری جانب حتمی معاہدے کے حوالے کیے جانے سے متعلق اعلان کی تاخیر کی وجوہات کے سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ایک رکن نور الدین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ عسکری کونسل کے ساتھ مذاکرات مثبت صورت میں جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے مذاکرات میں شامل دونوں وفود کے درمیان بعض نکات پر نا اتفاقی کا ذکر کیا، یہ نکات حتمی سمجھوتے پر اثر انداز نہیں ہوں گے
سوڈان کے جنرل نے سوڈانی فریڈم فورسز سے سمجھوتے کے نفاذ کا وعدہ کر دیا