خرطوم :سوڈان میں امن لوٹنے لگا ،سوڈان میں گزشتہ تین ماہ سے فوجی حکمرانوں کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے مظاہرین اور جرنیلوں نے افریقی یونین اور ایتھوپیا کی ثالثی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ملٹری کونسل کے جنرل محمد ہمدان داغالو نے بتایا کہ ‘معاہدہ، سوڈان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے’۔افریقی یونین کے ثالث محمد الحسین لیبٹ نے معاہدہ طے پانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ‘ملٹری کونسل اور فریڈم الائنس اینڈ چینج ایک اہم معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس میں فیصلہ کن مصالحت کے حوالے سے بنیادی اقدامات ہیں’۔

اس معاہدے کے تحت نئی حکمران تنظیم تشکیل دی جائے گی جس میں 6 سویلین اور 5 ملٹری کے نمائندے شامل ہوں گے۔معاہدے کے مطابق سویلین نمائندوں میں 5 رہنما الائنس فار فریڈم اینڈ چینج سے شامل ہوں گے۔

اس معاہدے کی رو سے دونوں فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سوڈان کی نئی حکمران تنظیم کی سربراہی ابتدائی 21 مہینوں تک ایک جنرل کریں گے اور بقیہ 18 ماہ سویلین رہنما سربراہ ہوں گے۔

Shares: