سوڈان نے حماس اور حزب اللہ تنظیموں پر پابندی لگادی، آخر وجہ کیا

0
28

سوڈان نے حماس اور حزب اللہ تنظیموں پر پابندی لگادی، آخر وجہ کیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈان نے امریکا کے پریشر میں آتے ہوئے حزب الہل اور حماس پر پابندی لگا دی ہے.امریکی اخبار The Hill کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمین پر حزب اللہ اور حماس تنظیموں کے دفاتر بند کر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہو گا تا کہ خرطوم پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں اور سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔

نگراں وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کے یاک مقرب ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ دونوں تنظیموں کے خلاف اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔ امریکا حزب اللہ اور حماس دونوں تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان میں عبوری شہری اور عسکری حکومت مشرقی افریقا میں واقع ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی امریکی فہرست میں سوڈان کے ساتھ تین دیگر ممالک شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔ ان تمام ممالک پر عائد پابندیوں نے انہیں عالمی معیشت سے علاحدہ کر دیا ہے۔ ادھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی ان پر نظر رکھی ہوئی ہے.

Leave a reply