بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر اداکار سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں بالی ووڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے خوب چرچے ہیں نہ صرف دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں چاہے کوئی پارٹی ہو یا ایوارڈ فنکشن بلکہ کیارا ایڈوانی ہر دوسرے دن سدھارتھ ملہوترا کے گھر پر موجود ہوتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کے باعث جب کیارا سدھارتھ کے گھر جاتی ہیں تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر کیمرا لگا کر بیٹھ جاتی ہے اور اس بات پر سدھارتھ فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔

رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر غصے میں آگئے سدھارتھ نے فوٹوگرافرز سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا –

فوٹوگرافرز کے انکار پر اداکار اور فوٹوگرافرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سدھارتھ ملہوترا واپس گھر میں چلے گئے۔

Shares: