سودی نظام قرآن و سنت کیخلاف،سٹیٹ بینک اپیل واپس لے گا، وزیر خزانہ

0
34

سودی نظام قرآن و سنت کیخلاف،سٹیٹ بینک اپیل واپس لے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے سودی نظام کے خلاف شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سودی نظام قرآن و سنت کے خلاف ہے پاکستان کو سود سے پاک نظام کی طرف لے کے جائیں گے. اس پر کافی بحث ہوئی، مشاورت گورنر سٹیٹ بینک سے ہوئی، اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھایا گیا تھا ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، اس نے کافی کام کیا تھا اور پیشقدمی ہوئی تھی لیکن پھر آگے نہ بڑھ سکا، سود کے خلاف فیصلہ آیا تو سٹیٹ بینک نے اپیل دائر کی، چونکہ یہ شرعی اور اخلاقی حکم ہے ہماری ترجیح، فیصلوں کا معیار قرآن و سنت ہے، سٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف پٹیشن واپس لے گا. ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ تیزی سے اس حوالہ سے اسلامی نظام نافذ کر سکیں، سود سے پاک اسلامی نظام لائیں گے، بینکنگ سسٹم یا 75 سال سے جو چل رہا، ایک دم سے اسے نہیں بدلا جا سکتا لیکن ہم ان شاء اللہ کچھ کریں گے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں،دعا ہے کہ اللہ فائنل میں بھی ٹیم کو کامیابی عطا کرے،

واضح رہے کہ رواں برس 28 اپریل کو وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف کیس کا 19 سال بعد فیصلہ سنا یا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں ،معاشی نظام سےسود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں، انٹرسٹ ایکٹ 1839 مکمل طورپرشریعت کیخلاف ہے سود کیلئےسہولت کاری کرنیوالے تمام قوانین اورشقیں غیرشرعی قرار دے دی گئیں اسلامی بینکاری نظام رسک سے پاک اوراستحصال کیخلاف ہے، ملک سے ربا کا خاتمہ ہرصورت کرنا ہو گا، ربا کا خاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے، بینکوں کاقرض کی رقم سے زیادہ وصول ربا کے زمرے میں آتا ہے، بینکوں کا ہرقسم کا انٹرسٹ رباہی کہلاتا ہے، قرض کسی بھی مدمیں لیا گیا ہواس پر لاگو انٹرسٹ ربا کہلائے گا ،وفاقی شرعی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تمام بینکوں کی جانب سےاصل رقم سے زائدرقم لینا سود کے زمرے میں آتا ہے، حکومت کوہدایت دی جاتی ہے کہ انٹرسٹ کا لفظ ختم کرے، ربا مکمل طورپرہرصورت میں غلط ہے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

 ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

Leave a reply